Jump to content

یتیم جتوئی

وکیپیڈیا توں

غلام حیدر خان یتیم جتوئی ( 1898 - 1972) دا ناں سرائیکی دے عظیم کلاسیکل شاعراں وچوں شمار تھیندے. پہلی جنگ عظیم وچ فوج وچ بھرتی تھئے تے اوندے بعد مظفر گڑھ دے سکولاں وچ تدریس دے شعبے نال گھنڈیج گئے. ڈاکٹر نصراللہ ناصر اپنڑی کتاب سرائیکی شاعری دا ارتقاء وچ لکھدن جو یتیم جتوئی سرائیکی شاعری دے چوتھے دور وچ قدیم رنگ توں جدید رنگ دی درمیانی کڑی اے. سرائیکی زبان دی شاعری یتیم جتوئی دے بعد اوں روایتی رنگ توں نکل تے جدید شاعری دے عہد وچ شمار تھیندی اے. ایں طرح اساں یتیم جتوئی کوں جدید سرائیکی شاعری دا ایرا بدھنڑ والا شاعر آکھ سگدے ہیں..

در یتیم دا پہلا ایڈیشن 1967 وچ سرائیکی اکیڈمی ملتان نے شائع کیتا ہئ تے ڈوجھا ایڈیشن 2014 وچ جھوک پبلشر ملتان آلیاں نے شائع کیتے.

.192 ودھائے صفحات تے مشتمل ایں کتاب دی قیمت صرف 400 ہیوے. اے کتاب بعذریہ ڈاک منگوانڑ وس تے جھوک پبلشر ملتان ( 03087385765 ) رابطہ کرو تے زبان دی خدمت تے ودھارے وس تے سرائیکی کتاباں مل گھن کے پڑھو تے دوستاں کوں وی گفٹ کرو

خالد نجیب. ...

...................................................................

غلام حیدر یتیم جتوئی

تحریر ۔ عدنان فدا سعیدی

سرائیکی ادب کے معروف قادر الکلام شاعر فردوسی ملتان غلام حیدر خان جتوئی کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ جھگی والا سے ہے ۔ 1898ء میں جتوئی خاندان کے زمیندار عبد الرحمٰن خان جتوئی کے آنگن میں آنکھ کھولی۔ مڈل پاس کرنے کے بعد یتیم جتوئی انگریز دور میں فوج کے اعلیٰ عہدے پر فائز رہے بعد ازاں ایک مسلمان عورت کی مدد کرنے پر ان کو ملازمت سے ہٹا دیا گیا ۔یتیم جتوئی  اپنے آبائی علاقہ میں واپس آگئے اور سرائیکی ادب کی خدمت میں وقت گزارا ۔  اپنے ہم عصر شعراء کرام میں وہ ممتاز حیثیت کے حامل تھے ۔ ثانی فرید جناب احمد خان طارق ، کوثر جتوئی کا شمار یتیم جتوئی کے شاگردوں میں ہوتا ہے ۔

غلام حیدر خان جتوئی سرائیکی خطہ کا وہ گوہرِ نایاب ہے کہ جس نے حمد ،مولود و نعت ،مناقب ،کافیاں،منظومات، ڈوہڑے،رباعیات اور شخصیات پر طبع آزمائی کی۔ جس کی بنا پر آن کو فردوسی ملتان کا خطاب دیا گیا ان کے اکثر کلام زبان زد عام ہیں باذوق لوگ سنتے اور سر دھنتے ہیں ۔یتیم جتوئی کی کتاب "در یتیم" میں خود غلام حیدر یتیم جتوئی نے سرائیکی زبان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'سرائیکی زبان اگرچہ برصغیر ہندوپاک کی سب سے قدیم ترین زبان ہے اور بقول حضرت میر حسان الحیدری سہروردی "ہند و پاک کی اکثر و بیشتر علاقائی زبانوں کی ماں سرائیکی زبان ہے اور ایک وقت میں سارے برصغیر میں صرف اسی پیاری اور شیریں زباں کا راج تھاپ ہے"

سرائیکی زبان اور وسیب پہ سکھوں اور انگریزوں کے حملے اور سرائیکی دانشوروں ادیبوں کی جانب سے زبان کے لیے  قابلِ ذکر کام نہ ہونے کا شکوہ بھی کرتے ہیں کہ

سکھاں داپھ لتاڑی پہلے

ول انگریزاں رولی

سرائیکی بولی ،سرائیکی بولی

سرائیکی زبان و ادب کو جاوداں بنانے کے لیے  غلام حیدر خان یتیم جتوئی کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ ان کی معروف نظم

"یاری نہ لاوݨی تھئی

لوکی کھلاوݨی تھئی

مد ساوݨی گزر ڳئی

ہک ڈینہہ نہ ساوݨی تھئی"

نے شہرت پائی ۔

غلام حیدر خان یتیم جتوئی کا مجموعہ کلام "در یتیم " سرائیکی ادب کا اثاثہ ہے۔ جس میں انہوں نے حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی، حضرت خواجہ قبلہ عالم اجمیری چشتی، قبلہ عالم غریب نواز نور محمد مہاروی ، حضرت سید جلال الدین بخاری اچوی ،حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی،حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف سمیت متعدد بررگان دین و نیک صفت عمائدین علاقہ سے محبت کا ثبوت بصورت مناقب و منظومات موجود ہے ۔

خود بیان کرتے ہیں کہ 'میں نے زندگی بھر نہ تو لالچ کی بناء پر کسی کی ناجائز مدح کہی ہے اور نہ ہی کسی ہم عصر کی ہجو لکھی ہے ۔ہاں البتہ بعض شخصیات سے ایسے روحانی ،قلبی ،مشربی اور قومی و علاقائی تعلقات ہیں کہ ایک شاعر کی حیثیت سے بے ساختہ کچھ نہ کچھ ہوگیا ہے سردار کوڑے خان جتوئی،خان صاحب غلام رسول خان،سردار سید خان جتوئی ،سردار نصر اللہ خان جتوئی ، خواجہ پیر پٹھان ،'مری کنوار طباخیا' اور' جے شاہین بستے ' اسی قبیل کی نظمیں ہیں ۔

الغرض غلام حیدر خان یتیم جتوئی نے قلم تھام کر جس میدان میں بھی طبیع آزمائی کہ قادر الکلامی ان کا خاصہ نظر آئی ۔

25 اپریل 1972ء کو سرائیکی ادب کا یہ بیش بہا گوہر جہان فانی سے رخصت ہوا۔جتوئی شہر سے تقریباً چھ کلو میٹر کے فاصلہ پر جھگی والا سے قبل وڈو والا قبرستان میں اس مرد حق کی آخری آرام گاہ موجود ہے ۔ حق مغفرت فرمائے آمین۔ غلام حیدر یتیم جتوئی کی نرینہ اولاد نہ تھی اللّٰہ نے صرف بیٹیاں عطا کی تھیں ۔ ان کا قبیلہ جتوئی کے نواح میں آج بھی موجود ہے ۔ یتیم جتوئی صاحب اپنی حیات کے آخری دنوں میں لکھتے ہیں کہ

ارمان میکوں ایں اے

مک گئی ایویں حیاتی

اندھی بازار اندر

ونکی نہ کہیں سنڃاتی

ان کے مجموعہ کلام میں سے کچھ قارئینِ کرام کی نظر۔۔

~خدا دا بندہ دوئی دے اندر خدائی والا خدا نی ملدا

بغیر مرشد بغیر ہادی مچا نہ غل کبریا نی ملدا

بہشت دوزخ  ڈسا نہ ول ول سݨی خبر ہے سݨا نہ ول ول

کریم ذاتے کریم کیتے بخیل کوں آشنا نی ملدا

جتھاں محمد مقام کیتا فرشتیاں نہ قیام کیتا

راہیں ریہے جبرائیل یارانہ ،بشر دا اتھ مرتبہ نی ملدا

یتیم واہ شان،شان احمد کریم احمد ،قرآن احمد

کلام قدرت زبان احمد بجز محبت بقا نی ملدا۔۔

حضرت سید جلال الدین بخاری اچوی کی شان میں رقمطراز ہوتے ہیں کہ

جلال الدین بخاری کوں میں اولادِ علی آکھاں

ولایت اوچ دے والی کوں ولیاں دا ولی آکھاں

شمع اسلام دی روشن کیتا جئیں آ بہاولپور

محمد پاک دے دلبند کوں نور جلی آکھاں ۔۔

حضرت خواجہ غلام فرید سے محبت کا اظہار یوں کرتے ہیں کہ

ولی ہے کوٹ مٹھݨ دی ولایت پاک دے اندر

چمکدے ذرّہ ذرّہ چاچڑاں دی خاک دے اندر

بدل روہی دے اتے جئیں آ وسائے فیض رحمت دے

عمر گزری جیندی حب شہ لولاک دے اندر ۔۔

حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی اویسی کی کرامت "تماشے دا تماشہ" میں خواجہ صاحب کی پوری کرامت کو دلنشین انداز میں بیان کرتے ہیں چند مصرعے دیکھیے کہ

~ ہک پیر برادر ، لکھدا ہے قسم کر

گر پیر دا چیلہ محکم دا ثناء گر

سرکار اویسی شیدائے پیغمبر

ساڑھی اوتے کالی مستانہ قلندر

در عشق الٰہی گرویدہ ء اکبر

حبدارء محمد ،دیوانہء صفدر

حسنین بحر دا شہ تارہ شناور

سلطان ولایت ٹوپی شاہی برسر

در پردہ ء تقدیر تماشے دا تماشہ

لکھدن کہ مداری پھردا ہا بزاری

محکم دی نظر پئی لڳ ویندی ہے یاری

حضرت نے صدا دی کیا حالے مداری

بندر تیرا کیسا؟ کیسی ہے پٹاری

ہتھ جوڑ کے فقیر پھر ایہہ عرض گزاری

سائیں ہے تماشہ ایہ جادو دی کھاری

اللّٰہ والے آکھیا کر کھیل توں جاری

کیا ڈیسیں ڈسا ڈے ایہ آکھیا مداری

تصویر دی تصویر تماشے دا تماشہ ۔۔۔۔۔(طویل کلام)

غلام حیدر خان یتیم جتوئی نے امید کا جام کچھ ایسے پلایا کہ

~ قسمتی سیتی بݨدݨ بݨا

بے آسیں وچ نہ ناں ڳݨا

سیڑھاں دے وچ پھٹدن سݨا

نہ پسے چولے دی تݨی

تھیسی اوہا جو رب ڳݨی

خواہ ڈکھ یتیم ہزار ہن

سوہݨے سخن ہر وار ہن

سئے سول ہاں دے پار ہن

جیویں کل چکی وچ نانوݨی

تھیسی اوہا جو رب ڳݨی ۔۔

غلام حیدر خان یتیم جتوئی کے ہاں وصال یار کی تمنا بھی دلکش انداز میں نظر آتی ہے کہ

~اللہ بݨا ڈے 'اڈرݨ کٹوری'

اڈاں میں ہوا تھی مل آواں چوری

ٹراں جے پیادی پیرے کڃیندن

جے واٹ بھالاں اکھیں کڈھیندن

لک لک تے ڈیکھاں چھاپے مریندن

چغلیٹ پاڑا ہمسائے شوری

اللّٰہ بݨا ڈے 'اڈرݨ کٹوری'۔۔۔

"من کو مار یار کو تلاش کر" کا سبق دیتے ہیں کہ

~دل ستھری صاف کھری تھی، مل صابݨ پاک پری تھی

تھل مرسیں لاش رلیسیں ، کھا پیچ تے کیچ نہ پیسیں

توں کے تائیں خان ڳولیسیں ، ڳیا رول بلوچ بری تھی

سڑ خاک یتیم سوا تھی ، بݨ کیری گرد ہوا تھی

ایں ڈکھ دی آپ دوا تھی ، پھر لائق تاجوری تھی۔۔۔

یتیم جتوئی صاحب کی مشہور شخصیات بارے منظومات و کلام کافی معروف ہیں ۔ ان کی مشہور کافیوں و نظموں میں " آ ہݨ سہا نہ ماہیا قرباں تھیندیاں" لا غرض دلبر نہ کر کریرے ، اپݨے عیب پھلور، ایہا مندری میڈے یار دی ، جیکوں زلف حضور دے سپ لڑدن ، وقت تصویر یار دا ہے ، چیڑی نال عقاباں بھڑ ویندی ہے، خدا دی قسم خدا نہ وچیساں ، بے ادب ادیب ، شاہین بس (ساڈی یار بس اے جے شاہین بس اے )چیڑی دا گھر (میڈا وطن پیارا وطن)،رشوت حرام زادی، کتیاں کوں غیرت ڈھیر ہے،جتوئی دا میلہ وساکھی سڈیندے ،مقبرہ نواب کوڑے خان مرحوم ، طباخی، علامہ اقبال ، امیر امان اللّٰہ خان ، بہ جناب مولانا نور احمد خان فریدی ،پیرو مرشد سردار عالم سیرانی و دیگر عوام و خاص میں مشہور ہیں۔ خاص طور پر یہ امر ہوجانے والے اشعار زبان زد عام ہے ۔

یاری نہ لاوݨی تھئی

لوکی کھلاوݨی تھئی

رُت سانوݨی گزر ڳئی

ہک ڈینہہ نہ سانوݨی تھئی

سائے "یتیم" ڈھل ڳئے

رات آئی ݙیوے ٻل ڳئے

لاوارثی  قبر  تے

ظلمت جگاوݨی تھئی