سچی چھوکری

وکیپیڈیا توں

سچی لڑکی

کسی کو بھی سمجھنے میں ہمیشہ وقت لگتا ہے

فقط دو چار لمحوں میں

کسی کو بھی یہ کہہ دینا

توں ایسا ہے تو  ویسا ہے

مناسب ہی نہیں ہرگز

ہو سکتا ہے کہ وہ ایسا نہ ہو ہرگز

کہ جیسا آپ نے سمجھا

اسی لیے تو کسی کو بھی سمجھنے میں ہمیشہ وقت لگتا ہے

سنو ایسے ہی اک لڑکی ہمارے ساتھ پڑھتی ہے

جسے ہم نے سمجھنے میں بہت سی دیر کر دی ہے

اسے منہ پر ہی سچ کہنے کی عادت ہے

بہت اچھی ہی عادت ہے

خدا جھوٹوں پہ لعنت بھیجتا ہے تم بچو اس سے

مسلماں کی زباں کو حق نوا ہونا ضروری ہے

یہی ہے بات یہ سچ بول کر لعنت سے بچنا چاہتی ہے

بہت سے لوگ سچ سننے کے عادی ہی نہیں ہوتے

انہیں کے سامنے سچ بول کر دشمنی کو مول لیتی ہے

ہمیں بھی رشک آتا ہے

کہ ہم بھی سامنے ظالم کے سچ  بولا کریں

لیکن

ہمیں جی جی کی عادت ہے

بہت ڈر پوک لوگوں میں ہمارا نام آتا ہے

ہمیں چھوڑو اسی کی بات کرتے ہیں

با ہمت ہے

بہادر ہے

شجاعت کا حسیں پیکر

ذہانت میں ذہینوں سے ذہیں ہے یہ

امانت میں امانت دار ہے اب تک

صداقت میں شریعت کے بتائے  راستوں پر ہی یہ چلتی ہے

بہت اچھی ہی لڑکی ہے

مجھے اعزاز حاصل ہے

مجھے بھائی یہ کہتی ہے

ہمیشہ یہ

دعا میری

زمانے کی بلاؤں سے

خدا محفوظ رکھے ہر مصیبت سے بچائے بھی

فریدی کی دعائیں ساتھ ہیں تیرے

دعائیں ساتھ ہیں تیرے

فرھاد فریدی

4 مئی 2024