وڄدا پنجابیاں دا ڈھول وے
شکل و صورت
"وجدا پنجاپیاں دا ڈھول وے۔۔۔۔ میں نچاں فراٹے مار کے اج تیرے نال فنگشن تے"
میں ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ پاکستان میں سب سے مظلوم قوم "سرائیکی " ہیں مگر کل پتہ چلا کہ پنجابی سب سے زیادہ مظلوم، مرحوم اور مغفور قوم ہے جب ایک مہاجر فوجی ڈکٹیٹر اپنی گھر کی لونڈی "پنجابی اشرافیہ" اور اسکی نام نہاد اسلامی تحریکوں کی مارتا اور لیتا ہوا، مُکے لہراتا ہوا اسلام کے مضبوط قلعے سے باعزت روانہ ہوا۔ پاکستان کی باقی تمام قوموں نے اپنی قومی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قومی لیڈرشپ کی قربانیاں دی ہیں ماسوائے پنجابی قوم کی نمائیندہ لیڈرشپ کے جس کی حکومت میں فوجی ڈکٹیٹر سگار سے دھوئیں کے چھلّے بنا کر چلا گیا۔ پنجابی اشرافیہ کو فوج کی ڈانسر بن کر کیا ملا ۔۔۔۔۔ سب کچھ سوائے عزت کے جوآج تک صرف بنگالیوں، سندھیوں، بلوچوں اور پشتونوں کے پاس ہے۔ شہزاد عرفان