Jump to content

جھوک سرائیکی میلے

وکیپیڈیا توں

ݙینھ وار جھوک سرائیکی دا سب توں وݙا کم سرائیکی کانفرنساں، سرائیکی سیمینارز، سرائیکی مشاعرے تے سرائیکی میوزیکل شو ہِن، اسلام آباد اِچ 18 سال توں سرائیکی کانفرنس تھیندی رہ ڳی اے، لاہور اِچ 14 سال توں سرائیکی کانفرنس ، دھریجہ نگر اِچ 17 سال توں ، بہاولپور آرٹس کونسل 10 سال توں، ڈیرہ غازی خان اِچ 13 سال توں کانفرنساں تھیندیاں رہ ڳن، ایندے نال نال ملتان اِچ 27 سال توں اخبار چَھپدا پے ، ہر مہینے اِچ ترائے چار پروگرام چھوٹے وݙے تھیندے رہ ویندن۔ وݙیاں کانفرنساں تے مشاعریاں دی تعداد 20 توں وَدھ اے۔ سالانہ پروگرام 21 فروری، ماء ٻولی دا عالمی ݙینھ، 6 مارچ سرائیکی ثقافت دا ݙینھ، عرس دے موقع تے خواجہ فرید تے زکریا کانفرساں ، شخصیات نال شام جنہاں وچ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی، ثریا ملتانیکر، اجمل ساجد، جمیل پروانہ، عاشق بزدار تے ٻیاں ڈھیر ساری شخصیات نال جھوک دی طرفوں شاماں منائیاں ڳن۔ ایندے وچ کوئی شک نی جو ݙینھ وار جھوک سرائیکی دی طرفوں جھوک سرائیکی میلے لاہور، اسلام آباد ، بہاولپور، خان پور ، دھریجہ نگر،رحیم یار خان، دیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان تے ملتان اِچ تھیندے رہ ڳن، اسلام آباد اِچ تھیوݨ آلے جھوک میلے دی روداد مجاہد بھٹی ہک کتاب دی شکل شائع کیتی جیندی تفصیل اے ہے۔

مجاہد بھٹی لکھدن:

’’ اسلام آباد میں ہونے والے جھوک میلوں نے تاریخی حیثیت اختیار کر لی ہے جھوک میلوں میں وسیب کے طلباء بھرپور شرکت کرتے ہیں خصوصاً وہ طلباء جو اسلام آباد کی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔ آج میں اسلام آباد کے مختلف دفاتر میں جاتا ہوں تو مجھے دیکھ کر دفاتر میں کام کرنے والے کچھ لوگ ملنے کے لئے آتے ہیں میں اُن کو کہتا ہوں کہ میں نے پہچانا نہیں تو وہ ہنس کر کہتے ہیں کہ ہم آبپاریہ کمیونٹی سنٹرمیں آپ کے جھوک میلے میں آتے رہے ہیں، ان میں کوئی چھوٹا افسر ہوتا ہے کوئی بڑا افسر۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو جھوک میلے یاد ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ جھوک کے چیف ایڈیٹر ہمارے رہنما ظہور احمد دھریجہ انقلابی قدم سے بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جھوک میلوں سے کلچر سے محبت پیدا ہوئی ہے ، سرائیکی زبان سے محبت پیدا ہوئی ہے ، سرائیکی وسیب اور نوجوانوں میں خود داری کا شوق پیداہوا ہے، پہلے لوگ خود کو سرائیکی کہتے ہوئے شرماتے تھے آج اسلام آباد میں نوجوان سینہ تان کر کہتے ہیں میں سرائیکی ہوں، لوگوں میں اپنے حقوق اور اپنے صوبے کا ادراک پیدا ہوا ہے اور ایک نئی دنیا آباد ہوئی ہے۔ ‘‘

جھوک میلے اسلام آباد دے مقاصدبیان کریندیں ہوئیں مجاہد بھٹی لکھدن:

’’دنیا کا ہر ملک اندرونی طور پر مختلف اور رنگا رنگ ثقافتوں کا مرکز ہوتا ہے۔ ثقافت لوگوں کے رہن سہن کے طریقوں ، رسم و رواج اور ماضی کی اقدار کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ دنیا میں مشرقی ممالک اپنی بہترین اور مضبوط ثقافتی اقدار کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ممالک میں رشک آمیز نظروں سے دیکھے جاتے ہیں۔‘‘

ہمارے پیارے ملک پاکستان کو اپنی بھرپور ثقافت کی وجہ سے اس خطہ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ پاکستان مختلف ثقاتوںکا ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جس میں ہر علاقہ کی ثقافت اپنا جدا گانہ رنگ اور خوشبو لئے ہوئے ہے۔ علاقہ ثقافت اور کلچر ہر ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اور اس ثقافت کو زندہ رکھنا، حکومت کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی عوام، علاقائی فنکاروں اور زرائع ابلاگ کی بھی ذمہ داری ہے۔

سرائیکی ثقافت پاکستان کی سب سے بڑی اور قدیم ثقافت ہے اور اس ثقافت کی یہ مقام بھی حاصل ہے کہ اس کے رنگ پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافتوں میں نمایاں ہیں اور تاریخی اعتبار سے بھی سرائیکی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شمارہوتی ہے۔

اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے منیر احمد دھریجہ مرحوم نے 1990ء میں ’’جھوک‘‘ کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی۔ جسکے تحت سرائیکی زبان کے پہلے اخبار ’’ڈینھ وار جھوک‘‘ کی اشاعت قدیم سرائیکی شہر خان پور / رحیم یار خان سے شروع ہوئی۔ اور پھر 1994ء میں مدینۃ الاولیاء ملتان شہر سے بھی اسکی اشاعت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس طرح ادارہ جھوک سرائیکی ثقافت کے نمائندے کے طور پر بھی سامنے آیا۔ اور سرائیکی وسیب کی ہر پلیٹ فارم پر بھرپور نمائندگی کی۔

’’جھوک‘‘ نے نہ صرف اپنے علاقے کے ادیبوں اور فنکاروںکی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنی اسطاعت کے مطابق بھرپور کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی محروم عوام کے مسائل کو حکومت اور صاحب اختیار طبقہ کے سامنے پیش کیا اور انہیں عومای مسائل کے حل کے لیے سوچنے پر مجبور کیا۔

اس طرح ’’ جھوک‘‘ علاقہ میں ہر دل عزیز اخبار کے طور پر بھی مشہور ہے۔ اور اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

سرائیکی ثقافت کی ترقی اور اسے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ادارہ ’’جھوک‘‘ ہر سال اسلام آباد میں جھوک میلہ کا انعقاد کرتا ہے۔ جسمیں مقامی فنکاروں، شاعروں اور ادیبوںکو اپنے فن کے اظہار کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں بسنے والے سرائیکی علاقے کے لوگوں کے لیے بھرپور تفریح بھی مہیا کرتا ہے۔ ادارہ ’’جھوک‘‘ اب تک اسلام آباد میں 11کامیاب میلوں کا انعقاد کر چکا ہے۔

سرائیکی ثقافت صوبہ پنجاب کے ڈویژن 4 ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور دو اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ پر مشتمل ہے اس کے علاوہ صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک اور اندرونِ سندھ اور بلوچستان کے رورل علاقے بھی سرائیکی ثقافتی علاقے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق سرائیکی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہے۔ اس طرح ’’جھوک ‘‘ کروڑوں کی نمائندگی کرنیو الا واحد اخبار ہے۔ جو اس علاقے کے لوگوں کی ثقافتی، تمدنی اور معاشرتی نمائندگی کرتا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ میلہ 6 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور ان کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ جھوک سرائیکی میلے جھوک کا انقلابی قدم ہے۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ خصوصاً یونیورسٹیوں کے طلبہ نے جھوک میلوں نے طلبہ میں کلچر سے محبت پیدا کی ہے۔ وسیب سے محبت کا شعور دیا ہے اور ان میں سرائیکی قومیت کا احساس اجاگر کیا ہے۔ اسلام آباد میں سرائیکی کی نئی دنیا پیدا ہوئی ہے۔

ادارہ جھوک کے زیر اہتمام منعقدہ ان میلوں کا مقصد ایک طرف تو سرائیکی ثقافت کی ترویج و ترقی ہے لیکند وسری طرف موجودہ دور کے معاشرتی مسائل کو موضوع بنا کر اسکا حل تلاش کرنا بھی ہے۔  وسیب کے لوگوں میں قومیت اور صوبے کا احساس پیدا کرنا۔ ہر میلہ کسی نہ کسی معاشرتی مسئلہ کے موضوع پر کیا جاتا ہے۔ اب تک منعقدہ سالانہ سرائیکی میلوںکی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

پہلا جھوک سرائیکی میلہ

سرائیکی اخبار جھوک کے چیف ایڈیٹر ظہور دھریجہ کی زیر نگرانی میں پہلا جھوک سرائیکی میلہ لوک ورثہ اسلام آباد میں 30 نومبر 1999 کو منعقد ہوئی وسیب کے فنکاروں نے بھرپور پرفارمنس پیش کی۔

دوسرا جھوک سرائیکی میلہ

دوسرا جھوک سرائیکی میلہ لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ ہوا ڈاکٹر غضنفر مہدی مہمان خصوصی تھے، ظہور دھریجہ نے صدارت کی شاعروں، ادیبوں نے بھرپور شرکت کی۔

تیسراجھوک سرائیکی میلہ

تیسرا جھوک سرائیکی میلہ اکادمی ادبیات اسلام آباد میں 30-12-2000 کو منعقد ۔ ظہور دھریجہ نے صدارت کی ، شاعروں ادیبوںنے بھرپور شرکت کی۔

چوتھا جھوک سرائیکی میلہ

11 اگست 2001ء و کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسکے مہمان خصوصی جناب شفیع نیاز صاحب (مشیر صدرِ پاکستان ) تھے۔ صدارت ظہور دھریجہ نے کی جبکہ سرائیکی رہنمائوںنے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں 1000 افراد نے براہ راست شرکت کی بعد میں اس پروگرام کی ریکاردنگ پی ٹی وی نیشنل سے نشر کی گئی۔ اس کامیاب میلہ کے انعقاد پر جھوک نے ایک سپیشل سپیلمنٹ بھی شائع کیا۔ اس کے علاوہ تمام قومی اخبارات میں میلہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ ملک میں اس وقت نا جائز اسلحہ کی بھرمار تھی ، اور صدرِ مملکت کی خصوصی مہم ’’ناجائز اسلحہ جمع کرائو مہم‘‘ کے پیش نظر اس پروگرام کا موضوع تھا’’ منشیات اور نا جائز اسلحہ کے خلاف جہاد‘‘ اس پروگرام کو بہت پسند کیا گیا۔

پانچواں جھوک سرائیکی میلہ

20 اپریل 2002ء کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسکے مہمانِ خصوصی جناب نثار میمن (وزیر اطلاعات) تھے۔صدارت سرائیکی رہنما سئیں ظہور دھریجہ نے کی سرائیکی رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں 1200-1500 افراد نے براہ راست شرکت کی۔ بعد میں اس پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی نیشنل سے نشر کی گئی۔ اس کامیاب میلہ کے انعقاد پر جھوک نے ایک سپیشل سپیلمنٹ بھی شائع کیا۔ اس کے علاوہ تمام قومی اخبارات میں میلہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ اس پروگرام کا موضوع تھا’’ بیروزگاری اور نوجوان نسل‘‘ اس پروگرام کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

چھٹا جھوک سرائیکی میلہ

6 ستمبر 2003کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسکے مہمانِ خصوصی ثناء اللہ مستی خیل (پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ) تھے۔ا س میلہ میں 1500 افراد نے براہر است شرکت کی بعد میں اس پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی نیشنل سے نشر کی گئی۔ اس کامیاب میلہ کے انعقاد پر جھوک نے ایک سپیشل سپلیمنٹ بھی شائع کیا۔ اس کے علاوہ تمام قومی اخبارات میں میلہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ اس پروگرام کا موضوع تھا ’’ دفاع پاکستان‘‘ اس پروگرام کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

ساتواں جھوک سرائیکی میلہ

24 اپریل 2004ء کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد مین منعقد ہوا اورسردار عبدالقیوم جتوئی (ضلع ناظم مظفر گڑھ) تھے، دیگر سرائیکی رہنمائوں ، ادیبوں ، شاعروںنے بھرپور شرکت کی۔ اس میل ہمیں 1500 افراد نے براہ راست شرکت کی۔ بعد میں اس پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی نیشنل سے نشر کی گئی۔ اس کامیاب میلہ کے انعقاد پر جھوک نے ایک سپیشل سپلیمنٹ بھی شائع کیا۔ اس کے علاوہ تمام قومی اخبارات میں میلہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ اس پروگرام کا موضوع تھا ’’ سرائیکی وسیب کی محرومیاں اور ان کا حل‘‘ اس پروگرام کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ آخر میں قرار دادیں پاس ہوئیں۔

آٹھواں جھوک سرائیکی میلہ

4 جون 2005ء کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسکے مہمانِ ڈاکٹر شیر افگن نیازی (وفاقی وزیر پارلیمانی امور) اور مخدوم اسد مُرتضیٰ گیلانی (وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور) تھے۔ اس میلہ میں 1500 افراد نے براہ راست شرکت کی۔ بعد میں اس پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی نیشنلس ے نشر کی گئی۔ اس کامیاب میلہ کے انعقاد پر جھوک نے ایک سپیشل سپلیمنٹ بھی شائع کیا۔ اس کے علاوہ تمام قومی اخبارات میں میلہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ اس پروگرام کا موضوع تھا ’’ آئو مل کر پاکستان بچائیں‘‘ اس پروگرام کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ آرگنائزر مجاہد بھٹی تھے۔

9 واں جھوک سرائیکی میلہ

22 اپریل 2006 ء کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ میں چھٹا ’’ جھوک سرائیکی میلہ‘‘ منعقد ہوا، اس میلہ کے مہمانِ خصوصی جناب سکندر حیات بوسن (وفاقی وزیر خوراک وزراعت) اور جناب اسحاق خان خاکوانی (وزیر مملکت ریلوے) تھے۔ اس پروگرام کی تمام تر میڈیا کوریج کی گئی۔

دسواں جھوک سرائیکی میلہ

28 اپریل 2007 ء کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام آباد میں ساتواں ’’جھوک سرائیکی میلہ‘‘ منعقد ہوا ، اس کے مہمان خصوسی جناب اسحاق خان خاکوانی (وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ تی) اور سرائیکی رہنما تھے۔ اس پروگرام کی تمام تر میڈیا کوریج ہوئی۔ سرائیکی ادیبوں ، شاعروں اور فنکاروںنے بھرپور شرکت کی۔  یہ پروگرام ’’غربت، بے روزگاری اور ہمارا معاشرہ‘‘ کے موضوع پر تریب دیا گیا ہے۔

11واں جھوک سرائیکی میلہ

26 اپریل 2008 کو کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں 11 واں سالانہ ’’ جھوک سرائیکی میلہ‘‘ نئی جمہوری حکومت اور سرائیکی وسیب کے مسائل کے عنوان سے منعقد ہوا، اس میلے کے مہمان خصوصی وفاقی اور صوبائی وزراء تھے۔ صدارت ظہور دھریجہ نے کی ، سرائیکی رہنمائوںنے سٹوڈنٹ لیڈروںنے خطاب کیا۔ پروگرام کی میڈیا کوریج کے بھرپور انتظامات کیے گئے۔ پچھلے پروگراموں کی کامیابی کے کے پیش نظر یہ پروگرام بھی بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوا، اس پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے بھی ٹی وی چینلز نے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور سرکاری سطح پر بھی مہمان شخصیات کی کوریج کیلئے مناسب انتظامات کیئے گئے۔

12 واں جھوک سرائیکی میلہ

آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں 12 واں جھوک سرائیکی میلہ مورخہ 5مئی 2009ء کو منعقد ہوا صدارت ظہور دھریجہ نے کی، سرائیکی رہنمائوںکے علاوہ ادیبوں، شاعروں نے بھرپور شرکت کی۔ (14)

13واں جھوک سرائیکی میلہ

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں تیرھواں جھوک سرائیکی میلہ منعقد ہوا، صدارت ظہور دھریجہ نے کی وسیب کے شاعروں، ادیبوں نے بھرپور شرکت کی۔ اسی طرح اسلام آباد میں سالانہ جھوک سرائیکی میلوں کا سلسلہ اٹھارہواں جھوک سرائیکی 2018 تک جاری رہا۔ کرونا کے باعث تین سال سے یہ سلسلہ موقوف ہے۔

ظہور احمد دھریجہ دی سرائیکی ادبی خدمات دا جائزہ (مقالہ نگار: شائستہ ظہور،بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان)  نگران مقالہ: ڈاکٹر محمد ممتاز خان کلیانی